شام میں علویوں پر مظالم: اسلامی کونسل کا بین الاقوامی تحقیقات اور تحفظ کا مطالبہ

سوریہ اور بیرون ملک میں علوی مسلمانوں کی اعلیٰ اسلامی کونسل کے سربراہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس ملک میں بے گناہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرے، ایک غیرجانبدار بین الاقوامی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے، اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کا فعال کردار یقینی بنائے تاکہ شام کی عبوری حکومت کی جانب سے علوی برادری پر کیے گئے مظالم کی تحقیق کی جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ ہزاروں عام شہری اور فوجی تاحال حراست میں ہیں جن کا کوئی پتہ نہیں، اور علویوں کے خلاف صرف اس لیے ظلم کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے روزگار کے لیے شدت پسند اور دہشت گرد نظریات کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ مصیبت صرف علویوں تک محدود نہیں بلکہ شام کے دیگر طبقات جیسے کرد، دروزی، مسیحی اور وہ لوگ جو امن، بقائے باہمی اور جمہوریت کے حامی ہیں، وہ بھی اس ظلم کا شکار ہو رہے ہیں۔