
سوڈان کے ام درمان کے جنوب میں جمایا علاقہ میں ریپڈ اسپورٹس فورسز کے حالیہ حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 100 سے زائد افراد مارے گئے۔
یہ حملے گزشتہ ہفتہ کے دوران ہوئے اور سوڈانی ڈاکٹرز نیٹ ورک نے اطلاع دی کہ متاثرین میں بہت سے شہری بھی شامل ہیں۔
اس وقت سوڈان فوج ام درمان میں پیش قدمی کرنے اور الصفوی رہائشی کمپلیکس اور امبادہ مارکیٹ جیسے علاقوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ اپریل 2023 میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک ب ہزار سے زائد افراد اپنی جانیں گوا چکے ہیں اور 15 ملین بے گھر ہو چکے ہیں۔