
میانمار کے اسکیم کمپاؤنڈز (کیمپوں) سے مزید 21 پاکستانی شہری بازیاب کرالیے گئے۔تھائی لینڈ میں پاکستان کی سفیر رخسانہ افضال نے متاثرین کو بینکاک سے رخصت کیا۔ میانمار میں بازیاب پاکستانیوں کا واپس آنے والا یہ دوسرا گروپ ہے اور اب بھی تقریباً 500 پاکستانی مرد و خواتین پھنسے ہوئے۔
اسکیم کمپاؤنڈز میں پھنسے پاکستانیوں سے جبری مشقت لی جاتی ہے۔ اسکیم کمپاؤنڈز سے بازیاب نوجوان کا کہنا تھاکہ میانمار کے کیمپوں میں سخت تشدد کیا جاتا تھا، نوجوان کسی کے بہکاوے میں آکر برما کا سفر نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہزار سے 1500 ڈالر کی نوکری کا جھانسہ دیا جاتا ہے، تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کی کوششوں سے رہائی ملی۔