اسلامی دنیابنگلہ دیشپاکستانخبریں

پاکستان میں مقیم بنگالیوں کو شہریت دینے کیلیے قومی اسمبلی میں بل جمع

اسلام آباد۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رکن قومی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے ایوان زیریں میں دو بل منظوری کے لئے جمع کروادیے۔

مقامی ذرائع کے مطابق خواجہ اظہار کی جانب سے پہلا بل پاکستان سیٹیزن شپ ایکٹ (ترمیمی) بل 2025 جس میں یہ ترمیم پیش کی گئی ہے کہ کوئی فرد یا اسکے والدین سابقہ مشرقی پاکستان میں پیدا ہوئے یا پھر سقوط ڈھاکہ کے بعد 1982 سے پہلے پاکستان آئے ہوں انکو شہریت کے حقوق حاصل ہوں گے۔

بل کے مندرجات میں کہا گیا ہے کہ مشرقی پاکستان کے عوام نے ملک کی خاطر قربانیاں دیں اور سقوط ڈھاکہ کے بعد مغربی پاکستان میں ہجرت کی، یہ قانون انکی شہریت کو تحفظ فراہم کرے گا۔

دوسرا بل پاکستان پینل کوڈ اور ضابطہ فوجداری میں ترمیم کا ہے جس کی رو سے فون چھیننے اور راہ چلتے رہزنی کی واردات کو باضابطہ قابل تعزیر بنانے کی شق شامل کی گئی ہے، نئی شق 382-اے کے مطابق جو فرد اس جرم میں شامل پایا جائے اسکو بغیر وارنٹ گرفتاری کیا جاسکتا ہے اور اسکی ضمانت ہونا بھی ممکن نہیں ہوگی۔

 بل کے مندرجات میں کہا گیا ہے کہ عوامی مقامات اور شاہراہوں پر چوری، چھینا جھپٹی سمیت اسٹریٹ کرائم کی واردات کو قانون کی گرفت میں لانے کے لئے ضروری ہے کہ قوانین میں مناسب ترامیم کی جائیں تاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور عدالتیں بہتر کام کر سکیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button