ایشیاءخبریںہندوستان

’مغربی بنگال میں وقف ترمیمی قانون نافذ نہیں ہوگا‘، وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا اعلان

وقف ترمیمی قانون پر جاری ہنگامہ کے درمیان مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک تقریب کے دوران اعلان کر دیا کہ یہ قانون مغربی بنگال میں نافذ نہیں ہوگا۔ کولکاتا میں جین طبقہ کی تقریب ’نوکار مہامنتر دیوس‘ سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے یہ اعلان کیا اور کہا کہ ’’میں اقلیتی طبقہ کے لوگوں سے کہنا چاہتی ہوں کہ مجھے معلوم ہے آپ وقف معاملے سے غمزدہ ہیں، لیکن یقین رکھیں کہ بنگال میں کوئی ’پھوٹ ڈالو اور راج کرو‘ نہیں ہوگا۔ بنگال کا پیغام ’جیو اور جینے دو‘ والا ہے۔‘‘

وزیر اعلیٰ نے اقلیتی طبقہ کو مطمئن کرانے کے انداز میں کہا کہ ’’بنگال میں رہنے والوں کو تحفظ فراہم کرنا ہمارا کام ہے۔ میں آپ سبھی سے گزارش کرتی ہوں کہ اگر کوئی آپ کو سیاسی طور سے اکٹھا ہونے کے لیے اکساتا ہے، تو برائے کرم ایسا نہ کریں۔‘‘ وہ مزید کہتی ہیں کہ ’’یاد رکھیں، دیدی آپ کی اور آپ کی ملکیت کی حفاظت کرے گی۔ اگر ہم ساتھ رہیں گے تو ہم دنیا جیت سکتے ہیں۔ اگر ہم ساتھ رہیں گے تو ہم دنیا جیت سکتے ہیں۔ بنگال میں کوئی بھی ڈیوائیڈ کرنے کا اصول نہیں ہوگا۔‘‘

عوام میں یکجہتی پر زور دیتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ ’’ہمارا مقصد ہمیشہ جوڑنا ہے، تقسیم کرنا نہیں۔ جب ہم متحد رہیں گے تو ملک ترقی کرے گا۔ کچھ لوگ بنگال کو بدنام کر رہے ہیں۔ کہہ رہے ہیں کہ مین ریاست میں ہندو مذہب کو تحفظ نہیں دیتی۔ پھر سب کو تحفظ کون دیتا ہے؟ مجھے بنگال کے اقلیتوں کی تعریف کرنی چاہیے، جو ریاست میں ہندو تہوار بھی مناتے ہیں۔ مجھے یہ کہتے ہوئے فخر ہوتا ہے کہ یہ بنگال ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button