اسلامی دنیاافغانستانثقافت اور فنخبریں
قرآن کریم کی کڑھائی؛ افغان فنکار لڑکی کا پانچ سالہ شاہکار

ایک افغان فنکار لڑکی نے سوئی اور دھاگے سے خامک کپڑے پر قرآن کریم کی مکمل کڑھائی کی۔
افغانستان کے شہر تولک سے تعلق رکھنے والی یہ فنکار پانچ سال کی محنت کے بعد کڑھائی کی صورت میں چھ جلدوں میں قران پاک تیار کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔
یہ عظیم کام 70 × 50 سینٹی میٹر کے صفحات پر پرنٹ کیا گیا ہے اور ہر جلد کا وزن 10 کلو گرام ہے۔
افغان فنکار لڑکی نے اس منفرد کام کو بنانے کے لئے 150 میٹر سے زائد کپڑے اور 1200 ریل دھاگے کا استعمال کیا۔

کڑھائی والا قرآن کریم روایتی فن کو مذہبی موضوعات کے ساتھ جوڑنے کی ایک انوکھی مثال ہے جسے بڑی درستگی اور خوبصورتی کے ساتھ انجام دیا گیا ہے۔
یہ فنکارانہ اقدام افغان دستکاری کے تحفظ اور فروغ کے لئے ایک قابل قدر قدم ہے۔