اسلامی دنیاایشیاءخبریںسعودی عرب

حج رجسٹریشن صرف سرکاری چینلز کے ذریعہ ہی ہوں گے: سعودی وزارت حج

سعودی وزارت حج نے غیر سرکاری چینلز اور اشتہارات کی سرگرمیوں کے خلاف خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ حج رجسٹریشن کی اجازت صرف دو سرکاری چینلز کے ذریعہ دی جا سکتی ہے جن میں "المسار” ویب سائٹ اور "نسک” ایپلیکیشن شامل ہیں۔

العربیہ انگریزی کے مطابق وزارت نے اس بات پر زور دیا کہ حج کی درخواست دہندگان کو صرف ویب سائٹ "https://masar.nusuk.sa” اور "نسک” ایپلیکیشن کے ذریعہ رجسٹریشن کرانا چاہیے۔

یہ بھی اعلان کیا گیا کہ حج ویزے صرف 80 ممالک کے سرکاری اداروں کی جانب سے جاری کئے جائیں گے یا 126 ممالک کے عازمین کے لئے "نسک” پلیٹ فارم کے ذریعہ جاری کئے جائیں گے۔

سعودی وزارت حج نے غیر سرکاری اشتہارات کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ان چینلز کے باہر کوئی بھی پیشکش یا سرگرمی گمراہ کن، ناقابل اعتبار اور وزارت سے غیر متعلق ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button