
کشمیر سے کنیا کماری تک ہندوستان بھر میں شیعہ نشین بستیوں میں 8 شوال یوم انہدام جنت البقیع مجالس عزا، احتجاجی جلوس و جلسات منعقد ہوئے۔
ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں واقع جنتر منتر پر ہر سال کی طرح اس سال بھی احتجاجی جلسہ منعقد ہوا۔ اسی طرح دہلی اور اطراف کی مساجد اور امام بارگاہوں میں مجالس عزا منعقد ہوئیں۔
ممبئی میں مالونی سمیت تمام شیعہ مساجد اور امام بارگاہوں میں احتجاجی اور عزائی مجالس اور جلسے منعقد ہوئے۔
حیدرآباد دکن میں روایتی انداز میں احتجاجی جلسہ منعقد ہوا، نیز پریس کانفرنس بھی ہوئی۔

لکھنو میں 7 شوال کو جنت البقیع کانفرنس ہوئی جس میں شیعہ صوفی دینی و مذہبی، سیاسی اور قومی شخصیات نے تقاریر کی۔ 8 شوال کو دن میں 12 بجے شہید اسمارک پر احتجاجی جلسہ ہوا۔ جس میں علماء، ذاکرین اور قومی شخصیات نے تقاریر کی۔ اسی سلسلہ میں شب میں مسجد کالا امام باڑہ پیر بخارہ میں مجلس عزا منعقد ہوئی، جسے مذکورہ مسجد کے امام جماعت مولانا سید علی ہاشم عابدی نے خطاب فرمایا، جس میں انہوں نے جنت البقیع کی تاریخ، انہدام اور اس کے بعد علماء کی خدمات کا تفصیلی ذکر کیا۔

بڈگام سمیت جمو کشمیر کے دیگر علاقوں میں بھی احتجاجی جلسے، جلوس اور مجالس عزا منعقد ہوئیں۔
اسی طرح ہندوستان کے دیگر تمام چھوٹے بڑے شیعہ نشین شہروں اور دیہاتوں میں مجالس عزا، احتجاجی جلسہ و جلوس منعقد ہوئے۔