اسلامی دنیاایشیاءپاکستانخبریں

پاكستان ؛ ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن: انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر سمیت 9 شدت پسند ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹکوارہ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر سمیت 9 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائی 6 اور 7 اپریل کی درمیانی شب کی گئی۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تمام شدت پسند مارے گئے، جن میں ایک اہم کمانڈر شیرین بھی شامل ہے، جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو طویل عرصے سے مطلوب تھا۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک شدت پسند مختلف پرتشدد کارروائیوں میں ملوث تھے، جن میں بے گناہ شہریوں کی ہلاکتیں اور سیکیورٹی فورسز پر حملے شامل ہیں۔ دہشت گرد شیرین پر کیپٹن حسنین اختر کی شہادت میں بھی ملوث ہونے کا الزام ہے۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button