خبرثقہ اور خبر عادل بالکل معتبر ہے، کیونکہ دلائل موجود ہیں اگرچہ اس کے خلاف شبھہ ہی کیوں نہ ہو: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور اتوار 7 شوال 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے خبر ثقہ کے اعتبار کے سلسلہ میں فرمایا: خبر ثقہ چاہے افسق الفساق سے ہی کیوں نہ ہو معتبر ہے اور خبر عادل بھی معتبر ہے اگرچہ اس کے خلاف شبھہ پایا جاتا ہو، شارع نے اسے معتبر جانا ہے، فقہاء کے درمیان مشہور ہے کہ خبر ثقہ اور خبر عادل بالکل معتبر ہے چاہے اس کے خلاف شبھہ پایا جاتا ہو، کیونکہ اس کے سلسلہ میں دلائل موجود ہیں۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: لہذا فقہاء خصوصا متاخرین کے درمیان مشہور ہے کہ ثقہ ہونا کافی ہے۔ خبر حسی نہ کہ حدثی کہ جس میں فتوی کی ضرورت ہے، عدالت لازم نہیں ہے۔ اس لئے خبر حسی کے باب میں ثقہ ہونا کافی ہے اور ایک آدمی بھی ہو تو کافی ہے چاہے وہ مومن ہو یا کافر ہو۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے مزید فرمایا: زبان اور گفتگو سے ثقہ ہونا ضروری ہے صرف راوی ہونا کافی نہیں ہے، بلکہ ثابت ہو کہ وہ تحریر و گفتگو میں سچا ہے کہ اگر ثابت ہو گیا تو کوئی حرج نہیں ہے حتی اگر شیعہ نہ بھی ہو۔ کیونکہ ہمارے یہاں نوفلی اور مسعدہ بن صدقہ جیسے غیر شیعہ راوی موجود ہیں۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔