اسلامی دنیاپاکستانخبریں

تعمیر بقیع کے ذریعہ اسلامی یکجہتی کو مضبوط بنایا جائے: علامہ سید ساجد علی نقوی

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ جنت المعلیٰ اور جنت البقیع ہمیں رسول خدا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ ، آپ کے اجداد طاہرین، اہل بیت علیہم السلام اور اصحاب باوفا رضوان اللہ علیہم سے عقیدت و محبت کے اسباب مہیا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 1925 سے خاندان رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ  کی برگزیدہ شخصیات، امہات المؤمنین، اور صحابہ کرام سے منسوب مزارات کی مسماری اور ان کے آثار کی موجودہ حالت امت مسلمہ کے لیے درد اور افسوس کا باعث بنی ہوئی ہے۔

علامہ ساجد نقوی نے زور دیا کہ حکمت، فہم و فراست اور وقت کی ضرورت یہی ہے کہ اہل بیت علیہم السلام اور دیگر محترم اسلامی شخصیات کے مزارات اور قبور کی از سر نو شایان شان تعمیر کی جائے۔ اس اقدام سے نہ صرف مسلم عوام کے جذبات کو سکون ملے گا بلکہ ہمارے تہذیبی و ثقافتی ورثے کی حفاظت بھی ممکن ہو گی، جو اسلامی یکجہتی اور اتحاد کو مزید مستحکم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ان مقدس مقامات کی ازسر نو تعظیم و تعمیر امت مسلمہ کے دلوں میں رچ بسے ہوئے احترام اور محبت کا مظہر ہے، جسے نظر انداز کرنا امت کی روحانی وحدت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button