
صومالیہ کی نیشنل انٹیلی جنس اینڈ سیکیورٹی ایجنسی (NISA) نے اعلان کیا ہے کہ شبیلی سفلی اور شبیلی وسطی کے علاقوں میں ایک ہفتے پر مشتمل سیکیورٹی آپریشن کے دوران الشباب کے 80 سے زائد شدت پسند ہلاک کر دیے گئے ہیں، جن میں اس گروہ کے سینیئر کمانڈر بھی شامل ہیں۔
یہ کارروائی صومالیہ کی قومی فوج کے تعاون سے انجام دی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس آپریشن نے الشباب کی عسکری اور مالیاتی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
وزارتِ دفاع صومالیہ کے مطابق، سابق وزیرِ دفاع عبدالقدیر محمد نور کے دورِ ذمہ داری میں اب تک 5000 سے زائد دہشتگرد مارے جا چکے ہیں اور اس شدت پسند گروہ کے اہم بنیادی ڈھانچوں کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔