ایشیاءخبریںہندوستان

ہندوستان ؛ آج دن میں 12 بجے لکھنو میں انہدام جنت البقیع کے خلاف ہوگا عظیم احتجاج

لکھنو۔ گذشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی مولانا یعسوب عباس کی جانب سے شہید اسمارک پر دن میں 12 بجے انہدام جنت البقیع کے خلاف احتجاج ہوگا۔ جس میں علماء، ذاکرین، سیاسی سماجی اور قومی شخصیات تقاریر کریں گی اور آخر میں مولانا مرزا اعجاز اطہر مجلس عزا کو خطاب کریں گے، بعدہ مومنین نوحہ خوانی اور سینہ زنی کریں گے۔

مولانا یعسوب عباس نے مومنین سے اس احتجاجی جلسہ میں کثیر تعداد میں شرکت کی گزارش کے علاوہ گھروں پر سیاہ پرچم لگانے اور یوم سیاہ منانے کی اپیل کی ہے۔

اسی طرح آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ کے صدر مولانا سید صائم مہدی (آل غفرانمآب) نے ہندوستان کے وزیراعظم کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ سعودی عرب میں منہدم روضوں کی تعمیر میں اپنے نجی اثر کا استعمال کریں، نیز سعودی میں اقلیت پر ہو رہے مظالم کو روکنے کی کوشش کریں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button