
نئی دہلی: وقف ترمیمی بل 2025 کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے منظوری دے دی۔ اس کے ساتھ ہی وقف ترمیمی بل قانون بن گیا ہے۔
حال ہی میں اس بل کو دونوں ایوانوں سے منظوری حاصل ہوئی تھی۔ وقف بل پر بدھ کو لوک سبھا میں 14 گھنٹے سے زیادہ بحث ہوئی۔ اس کے بعد ترمیم کے مطابق ووٹنگ کی کارروائی کی گئی جس میں بل کے حق میں 288 ارکان نے ووٹ دیا جبکہ 232 ارکان نے مخالفت کی۔ راجیہ سبھا میں بل کے حق میں 128 ارکان اور مخالفت میں 95 ارکان نے ووٹ دیا۔
اپوزیشن کی جانب سے پیش کی جانے والی ترامیم مسترد ہو گئیں۔ مرکزی وزارت اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے یہ وضاحت کی ہے کہ وقف ترمیم بل مسلمانوں کے خلاف نہیں ہے اور حکومت کا مقصد کسی کے مذہبی عقائد کو نقصان پہنچانا نہیں ہے۔