افغانستانخبریں

مختلف ممالک میں افغان قیدیوں کے تعداد

طالبان حکومت کی وزارت مہاجران کے ترجمان نے بتایا کہ تقریبا 12000 افغان شہری دنیا کے مختلف ممالک کی جیلوں میں قید ہیں۔

یہ بات طالبان حکومت کی وزارت مہاجران کے ترجمان عبدالمطلب حقانی نے افغان نیشنل ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے بتائی۔

اس رپورٹ کے مطابق افغان قیدیوں کی سب سے زیادہ تعداد ایران، پاکستان اور ترکی کی جیلوں میں ہے۔

طالبان کے اس اہلکار کے مطابق اس وقت ایران کی جیلوں میں تقریبا 8000 افغان، پاکستان میں تقریبا 3000 اور ترکی میں 500 سے 1000 کے درمیان قید ہیں۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ 20 مارچ 2024 سے 20 مارچ 2025 کے دوران متعدد افغان قیدی مختلف ممالک کی جیلوں سے رہا ہو کر افغانستان واپس آئے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال پاکستانی جیلوں سے 3000 افغان قیدی اور 1350 ایرانی قیدیوں کو رہا کر کے ان کے ملک بھیج دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button