کربلا معلی میں ماہ رمضان میں قرآنی اور دینی کلاسز کا انعقاد

کربلا معلی میں ثقافتی فلاحی ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام نے امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ کے تعاون سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں قرآنی اور دینی کلاسز کا انعقاد کیا۔
یہ تعلیمی کلاسز خاص طور سے نونہالوں، نوجوانوں اور عام زائرین کے لئے ہر شب حوزہ علمیہ حضرت سید الشہداء علیہ السلام کربلا معلی میں منعقد ہوئے۔
یہ کلاسز جو 2014 میں نو نہالوں کی قرآن و عقائد کی تعلیم کے لئے شروع ہوئے اور اب تک جاری ہے، اس سال رمضان المبارک میں بارہواں سال مکمل ہوا۔
یہ کلاسز 30 راتوں کے دوران 8 تعلیمی گروپس کی شکل میں 8 اساتذہ اور 168 قرآن کریم سیکھنے والوں کی موجودگی میں منعقد کئے گئی جنمیں قرآن کریم کا حفظ، روخوانی اور تجوید سکھائی گئی۔
قرآن کریم کی تربیتی نشستوں کے علاوہ استاد حجۃ الاسلام مصطفی بہرمن کے ذریعہ حضرت حجت عجل اللہ فرجہ الشریف کی معرفت اور اس کی ضرورت کے موضوع پر عقائد کی کلاسز بھی ہوئی۔
ماہ رمضان کے اختتام پر تمام طلاب کو نفیس انعامات سے نوازا گیا۔
