اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیتعراقمقدس مقامات اور روضے
کربلا معلی میں آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد حسینی شیرازی کی چوبیسویں برسی منعقد

دفتر مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کربلا معلی میں آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد حسینی شیرازی قدس سرہ کی چوبیسویں برسی پر مجلس ترحیم منعقد ہوئی۔
مجلس ترحیم کا آغاز شب اول شوال المکرم تلاوت قرآن کریم سے ہوا، بعدہ حجۃ الاسلام شیخ جواد ابراہیمی نے "اسلام میں علم اور علماء کا مرتبہ” کے عنوان پر تقریر کی۔
انہوں نے آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد حسینی شیرازی قدس سرہ کی علمی اور اخلاقی شخصیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ان کے نظریات اور مظلومیت کو بیان کیا۔

اس مجلس ترحیم میں علماء کرام، دانشوران، حوزہ ہائے علمیہ کے اساتذہ، مراجع تقلید کے نمائندگان، طلاب علوم دینیہ اور مومنین نے شرکت کی۔