ایشیاءپاکستانخبریں

عید کے روز مختلف شہروں میں اقلیتی عبادت گاہوں پر حملے، تحقیقات جاری

کراچی/لاہور: عید کے دن ملک کے مختلف شہروں میں اقلیتی عبادت گاہوں پر حملے کیے گئے، جس کے نتیجے میں توڑ پھوڑ اور عبادات میں رکاوٹ پیدا ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں تین مختلف مقامات اور لاہور میں ایک مقام پر اقلیتی عبادت گاہوں میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی گئی، جبکہ نمازیوں کو عبادات سے روکے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ اسی طرح دو روز قبل سیالکوٹ میں بھی ایک عبادت گاہ کو نقصان پہنچانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

علاوہ ازیں، سیالکوٹ میں ہی ایک مسجد و امام بارگاہ کو بھی نشانہ بنایا گیا، جہاں بعض عناصر نے محراب اور منبر کو نقصان پہنچایا۔ ان واقعات کے بعد ملک میں مذہبی ہم آہنگی اور اقلیتوں کے تحفظ کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مذہبی رہنماؤں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کرے اور اقلیتی برادریوں کو مکمل تحفظ فراہم کرے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق متعلقہ ادارے ان واقعات کی تحقیقات کر رہے ہیں، اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button