اسلامی دنیاایشیاءخبریںیمن
ایک ہفتے کے دوران یمن میں 607 بارودی سرنگیں صاف کردی گئیں

شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے ’مسام‘ پروجیکٹ‘ کے تحت یمن میں مارچ 2025 کے چوتھے ہفتے کے دوران 607 بارودی سرنگیں صاف کردی گئیں۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ان میں 21 اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں، 20 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں، 561 نہ پھٹنے والا بارودی مواد اور 5 دھماکہ خیز ڈیوائسز شامل ہیں۔
مسام پروجیکٹ کا کہنا ہے کہ یمن میں حوثیوں کی بچھائی گئی یہ بارودی سرنگیں بچوں، خواتین، بزرگوں سمیت دیگر لوگوں کے لیے خطرہ تھیں۔
یہ بارودی سرنگیں یمن کے مارب، عدن، تعز اور دیگر شہروں میں ہٹائی گئیں۔
مسام پروجیکٹ کے تحت اس طرح مارچ میں صاف کی جانے والی بارودی سرنگیوں کی تعداد 2765 ہوچکی ہے۔