اسلامی دنیاایرانایشیاءخبریںعراقمقدس مقامات اور روضے

پوری دنیا میں نماز عید فطر کا قیام، کربلا میں لاکھوں محبان اہل بیت علیہم السلام نے نماز عید ادا کی

عید فطر مسلمانوں کی بندگی اور عبودیت کا مظہر ہے کہ جس میں ماہ ضیافت الہی کے شکر گزاری کے ساتھ عید کی نماز ادا کی جاتی ہے اور اللہ تعالی کا اس ایام رحمت و برکت پر شکر اور اس سے مغفرت اور حاجات طلب کی جاتی ہے۔

اس سلسلہ میں ہمارے ساتھی رپورٹر کی رپورٹ پر توجہ دیں۔

عید الفطر ایک مہینہ خدا کی بندگی اور عبادت کے بعد خدا کی ہی جانب واپسی ہے کہ جو مسلمانوں کو ایک ماہ اللہ سے راز و نیاز کے بعد نصیب ہوتی ہے۔

بعض روایات کے مطابق شب اول ماہ شوال شب قدر سے کم نہیں ہے۔ اس لئے بہت سی روایات میں اس شب میں دعا، عبادت اور شب بیداری کا حکم دیا گیا ہے۔

عید الفطر کے دن امام حسین علیہ السلام کی زیارت کی بہت فضیلت ہے کہ اگر قریب سے زیارت کرنا ممکن نہ ہو تو دور سے زیارت عاشورا پڑھیں۔

فروع دین میں سے ایک فرع زکوۃ ہے اور ہر مسلمان پر واجب ہے کہ فقراء و مساکین کو زکوۃ دے کر اپنے مال کو پاک کریں۔ ماہ رمضان المبارک کے اختتام پر مسلمانوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ فطرہ یا زکوۃ فطرہ کے عنوان سے ان لوگوں کی مدد کریں جو اپنی زندگی گزارنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔

نماز عید الفطر کا قیام دیگر منقول اعمال میں سے ہیں کہ جسے مسلمان ابتدائے صبح میں معصومین علیہم السلام کے روضہ ہائے مبارک، مساجد اور امام بارگاہوں میں حاضر ہو کر شان و شوکت کے ساتھ ادا کرتے ہیں۔

اس موقع پر عراق کے مختلف علاقوں اور بیرون عراق سے بڑی تعداد میں مومنین اور محبان اہل بیت علیہم السلام نے روز عید الفطر کہ جو امام حسین علیہ السلام کا مخصوص یوم زیارت بھی ہے، سید الشہداء امام حسین علیہ السلام اور حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے روضوں پر حاضر ہوئے ‌

شب عید الفطر کے اعمال میں سے ایک شب بیداری ہے کہ اس شب امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ ہائے مبارک پر زائرین کی کثرت تھی۔

نماز عید الفطر روضہ امام حسین علیہ السلام اور بین الحرمین بڑی شان و شوکت کے ساتھ منعقد ہوئی جسے امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ نے براہ راست کوریج کیا۔

واضح رہے کہ نماز عید الفطر پوری دنیا کے اسلامی مراکز، معصومین علیہم السلام کے روضہ ہائے مبارک کے علاوہ بیت آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ میں ادا کی گئی۔

اس موقع پر روضہ امام حسین علیہ السلام اور روضہ حضرت عباس علیہ السلام میں دنیا بھر سے آئے زائرین کی کثرت مشاہدہ ہوئی، نیز عید الفطر کے موقع پر وادی السلام قبرستان میں اپنے عزیزوں کی قبروں پر حاضری دینے والے زائرین کی کثرت دیکھی گئی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button