ایرانایشیاءخبریںہندوستان

فرزند ظفر الملت مولانا سید ولی الحسن رضوی کا انتقال

سرکار ظفر الملت علامہ سید ظفر الحسن طاب ثراہ کے فرزند اور سرکار شمیم الملت حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید شمیم الحسن صاحب قبلہ (امیر جامعہ جوادیہ بنارس و صدر تنظیم المکاتب لکھنو) کے چھوٹے بھائی حجۃ الاسلام والمسلمین سید ولی الحسن رضوی کا یکم شوال المکرم 1446 ہجری کو بعد نماز مغربین قم مقدس ایران میں انتقال ہو گیا۔

مولانا  سید ولی الحسن مرحوم  کی زندگی کا بیشتر حصہ ایران میں بسر ہوا۔ حوزہ علمیہ قم میں تعلیم کے بعد صدا و سیما تہران میں ترجمہ ودیگر خدمات انجام دی۔ "ظفر البیان فی تفسیر القرآن” کے علاوہ تصانیف، تالیفات اور تراجم پر مشتمل مرحوم کے دیگر علمی آثار بھی موجود ہیں۔

مولانا ولی الحسن صاحب ایک بہترین خطیب اور شاعر بھی تھے۔‌

مولانا سید ولی الحسن صاحب کا تعلق ہندوستان کے معروف دینی اور علمی گھرانے سے ہے، جہاں دینی اور علمی خدمات کا سلسلہ جاری ہے۔ مولانا سید روح ظفر رضوی امام جمعہ و جماعت خوجہ شیعہ اثناء عشری جامع مسجد پالا گلی ممبئی، مولانا سید ضمیر الحسن استاد جامعہ جوادیہ بنارس، نامور خطیب و شاعر مولانا سید ندیم اصغر، معروف شاعر و ناظم جناب نصیر اعظمی مولانا ولی الحسن صاحب کے بھتیجے ہیں۔

مومنین کرام سے سورہ فاتحہ کی گذارش ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button