
"السلام” نامی یوکرین کی پہلی فوجی مسجد کا اس ملک کی وزارت دفاع کے انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کی پہل پر افتتاح ہوا۔
مخیر حضرات کے تعاون سے تعمیر کی گئی یہ مسجد مسلمان فوجیوں کے حوصلے اور ایمان کے تقویت کا مرکز ہے۔
افتتاحی تقریب کا انعقاد قرآن کریم کی تلاوت اور اجتماعی دعا سے ہوا اور یوکرین کی وزارت دفاع کے انٹلیجنس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ میجر جنرل کریلو بڈانوف سمیت فوجی حکام اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ یہ اقدام یوکرین کی فوج میں مسلم افواج کی حمایت میں ایک اہم قدم ہے۔