ایشیاءپاکستانخبریںدنیاشیعہ مرجعیتہندوستان

ہندوستان سمیت دیگر ممالک میں عید الفطر آج

رحمت، برکت اور مغفرت کا مہینہ رمضان المبارک گذر گیا، جس میں فرزندان توحید نے روزے رکھے، نمازیں پڑھیں اور بارگاہ خدا میں دعا و مناجات کی۔

 29 رمضان المبارک 1446 ہجری مطابق 30 مارچ 2025 کو ماہ شوال المکرم کے چاند نے فلک پر نمودار ہو کر عید الفطر کا اعلان کیا۔

صدر شیعہ مرکزی چاند کمیٹی اتر پردیش مولانا سید سیف عباس نقوی (وکیل مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ) نے اعلان کیا کہ 31 مارچ 2025 روز پیر کو یکم شوال المکرم یعنی روز عید الفطر ہے۔ اسی طرح اہل سنت چاند کمیٹیوں نے بھی رویت ہلال کی تصدیق کا اعلان کیا۔

پاکستان کی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ماہ شوال کے چاند کی رویت کی تصدیق ہو گئی ہے لہذا آج 31 مارچ 2025 کو پورے ملک میں عید الفطر ہے۔

اسی طرح ایران اور عراق میں بھی آج عید الفطر ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button