
اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے متنبہ کیا کہ 2025 میں اس کے بجٹ میں 40 فیصد کمی سے 28 شدید غذائی بحرانوں میں 58 ملین افراد کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو جائے گا۔
بجٹ میں اس کمی سے لبنان، سوڈان، شام، یمن، افغانستان اور فلسطین جیسے ممالک میں امدادی خدمات میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ڈبلیو ایف پی کے ایگزیکٹو ڈپٹی رانیہ دغاش کمال نے بتایا کہ تنظیم آپریشنل اخراجات کو کم کر کے اور نازک علاقوں کو ترجیح دے کر ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن اس صورتحال کے جاری رہنے کے مہلک نتائج برآمد ہوں گے۔