افریقہخبریںدنیاشیعہ میڈیا اور ادارے
ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام کی جانب سے افریقہ میں ضرورت مندوں کو راشن تقسیم

ثقافتی فلاحی ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام نے ماہ رمضان کے اپنے عظیم منصوبہ کے تحت نائجیریا، تنزانیہ اور غنا جیسے افریقی ممالک میں ضرورت مند گھرانوں میں راشن کے ہزاروں پیکٹ تقسیم کئے۔
واضح رہے کہ یہ انسانیت سوز اقدام مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے حکم، تنظیم آئی ایچ سی اور امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ کے تعاون سے انجام دی گئی۔
یہ خدمات جو لگاتار ساتویں سال جاری رہی، اس سال لبنان، شام، پاکستان، افغانستان اور ہندوستان سمیت 10 ممالک تک توسیع کر دی گئی ہے اور اسلامی یکجہتی کو فروغ دینے اور ضرورت مندوں کی مدد کے مقصد سے جاری ہے۔