ایشیاءخبریںشیعہ مرجعیتہندوستان
ہندوستان ؛ حوزہ علمیہ ابو طالب علیہ السلام لکھنو میں جمعۃ الوداع کی نماز منعقد ہوئی

لکھنو۔ مسجد حوزہ علمیہ ابو طالب علیہ السلام دو بگا میں جمعۃ الوداع کی نماز منعقد ہوئی۔
حوزہ علمیہ ابو طالب علیہ السلام کے استاد حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا شیخ کاظم واحدی صاحب قبلہ کی اقتدا میں علماء و طلاب اور مومنین نے نماز جمعۃ الوداع ادا کی۔

واضح رہے کہ حوزہ علمیہ و مسجد ابو طالب علیہ السلام دوبگا دفتر مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ سے وابستہ مراکز میں شامل ہے۔ جہاں 9 برس سے وکیل مرجعیت شیعہ مولانا سید سیف عباس نقوی کے زیر اہتمام نماز جمعہ قائم ہے، جس میں علماء و طلاب حوزہ علمیہ کے علاوہ محلہ اور قرب و جوار کے مومنین کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔
