اسلامی دنیاپاکستانخبریں

کراچی میں قائد آباد چوک کے قریب پولیس کیمپ پر دستی بم حملہ، 3 پولیس اہلکار زخمی

کراچی۔ قائد آباد چوک کے قریب پولیس کیمپ پر دستی بم حملے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

دھماکے کے بعد ریسکیو کی ٹیموں نے زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے فوراً موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ سی ٹی ڈی کے اعلی افسران بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔

واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، اور ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کی نگرانی شروع کردی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دستی بم حملے کے حوالے سے ابتدائی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور اس بات کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ حملہ کس مقصد سے کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button