اسلامی دنیاایشیاءپاکستانخبریں

پاكستان ؛ شیعہ علماء کونسل کی جانب سے ماہ رمضان کے دوران تحصیل پہاڑپور میں تبلیغی مراکز کا قیام

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کے زیر انتظام اور جامعہ النجف، جاڑا و شیعہ علماء کونسل پاکستان تحصیل پہاڑ پور کے تعاون سے ماہ رمضان 1446ھ کی مناسبت سے تحصیل پہاڑ پور کے دور افتادہ علاقوں میں 80 مقامات پر تبلیغی سینٹرز قائم کئے گئے ہیں

سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اور مرکزی سیکرٹری جنرل و چئیرمین، زہرا (س) اکیڈمی پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کے زیر انتظام اور جامعہ النجف، جاڑا و شیعہ علماء کونسل پاکستان تحصیل پہاڑ پور کے تعاون سے ماہ رمضان 1446ھ کی مناسبت سے تحصیل پہاڑ پور کے دور افتادہ علاقوں میں 80 مقامات پر تبلیغی سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔

تبلیغی سینٹرز کے قیام پر علمائے کرام، علاقائی عمائدین و مومنین اور تنظیمی برادران بالخصوص جامعہ النجف، جاڑا کے پرنسپل مولانا عابد حسین نجفی اور اراکین، علامہ سید ساجد علی نقوی، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، قومی جماعت کے کارکنان و رضاکاران اور زہرا (س) اکیڈمی کے اراکین اور معاونین کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button