ایشیاءخبریںہندوستان

ہندوستان ؛ جامع مسجد لکھنو میں 3 روزہ اعتکاف اختتام پذیر

لکھنو۔ شاہی جامع مسجد میں اعتکاف کی شروعات 1998 سے ہوئی جس کے بانیوں میں سر فہرست حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید علی قاسم رضوی طاب ثراہ اور جناب سید رضوان حیدر نقوی امروہوی کے علاوہ دیگر تمام بزرگ مومنین تھے، جو رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں منعقد ہوتا چلا آ رہا ہے۔

گذشتہ برسوں کی طرح امسال 22، 23، 24 رمضان المبارک 1446 ہجری کو عظیم عبادت اعتکاف منعقد ہوئی۔ جس میں مومنین کی جانب سے تینوں دن معتکفین کے لئے سحری، افطار اور کھانے کا معقول انتظام کیا گیا۔

اعتکاف کے منتظمین میں جناب شاہکار زیدی کے مطابق اس سال اعتکاف میں 80 مومنین نے شرکت کی۔

دوران اعتکاف مومنین کی رہنمائی کے لئے علماء و مبلغین نے تقاریر کی اور انہیں ضروری احکام سے آگاہ کیا۔ نیز قرأت قرآن اور دعاؤں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button