
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسیف) کی جانب سے غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
ترجمان یونیسیف نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال روز بروز بگڑتی جارہی ہے، اسرائیل کے حملے فلسطینیوں کیلئے مشکلات کا باعث بن رہے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی زمینی کارروائی سے ایک لاکھ 25ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں، حملوں میں ڈاکٹرز کے بھی مارے جانے اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
یونیسیف نے مزید کہا کہ بےگھر ہونے والوں کے پاس خوراک اور پانی کی قلت ہے، اسرائیلی حملے اہل غزہ کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت ہورہے ہیں۔
واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں 17 ماہ کے دوران مرنے والوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔