اسلامی دنیاافغانستانایشیاءخبریں
افغانستان میں سونے کی کان بیٹھنے سے 2 کان کن جاں بحق

کابل: افغانستان کے صوبہ تخار میں سونے کی ایک کان بیٹھنے سے 2 کان کن جاں بحق ہو گئے۔
شنہوا نیوز کے مطابق، صوبائی پولیس کے تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ ضلع خواجہ غار میں کان کن سونے کی کان میں کام کر رہے تھے کہ اچانک کان منہدم ہو گئی۔ حادثے کے نتیجے میں دو مزدور ملبے تلے دب کر جان کی بازی ہار گئے۔
مقامی حکام کے مطابق، متاثرہ کان روایتی انداز میں کھودی گئی تھی اور حفاظتی انتظامات ناکافی تھے، جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ علاقے میں ایسے مزید حادثات کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں، جبکہ مقامی افراد نے حکومت سے حفاظتی اقدامات بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔