اسلامی دنیاخبریںعراقمقدس مقامات اور روضے
یوم شہادت امیر المومنین علیہ السلام روضہ مبارک پر 63 لاكھ سے زیادہ زائرین کی حاضری

روضہ مبارک امیر المومنین علیہ السلام کے جنرل سکریٹری نے اطلاع دی کہ امیر المومنین علیہ السلام کے یوم شہادت پر 6391390 زائرین نے روضہ مبارک پر حاضری دی۔
یہ اعداد و شمار روضہ امیر المومنین علیہ السلام کے انفارمیشن ٹیکنالوجی سینٹر میں الیکٹرانک گنتی ٹیکنالوجی سے لیس کیمروں کے ذریعہ ریکارڈ کئے گئے ہیں۔
روضہ امیر المومنین علیہ السلام کے جنرل سکریٹری عیسی بن محمد صالح خرسان نے مزید بتایا کہ یہ اعداد و شمار نجف اشرف میں امیر المومنین علیہ السلام کے چاہنے والوں کی بڑی اور روحانی موجودگی کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے عزاداروں، اہل نجف، حسینی انجمنوں اور موکب، خدمات فراہم کرنے والوں، سرکاری و غیر سرکاری اداروں، میڈیا، خدام روضہ مبارک اور تمام مومنین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس زیارت کو کامیاب بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی۔