خبریںدنیاعلم اور ٹیکنالوجییورپ

ڈیجیٹل صحافت کا پہلا تجربہ؛ اٹلی اخبار میں ایک فیچر کی اشاعت جو مکمل طور پر مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی

اٹلی اخبار ایل فولو، مصنوعی دہانت کی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک مکمل فیچر تیار کرنے والا پہلا اخبار ہے۔

یہ خصوص شمارہ جس میں مضامین، سرخیاں اور یہاں تک کہ مزاح بھی شامل ہیں، صحافت پر مصنوعی ذہانت کے اثرات کو جانچنے کے لئے ایک ماہ طویل تجربہ کے طور پر ڈیزائن کیا گیا تھا۔

 اس اخبار کے ایڈیٹر نے کہا کہ یہ تجربہ صحافیوں کے لئے مستقبل میں ایک نیا کردار تشکیل دے سکتا ہے جہاں وہ مصنوعی ذہانت سے پیدا ہونے والے سوالات اور جوابات کا جائزہ لینے تک محدود رہیں گے۔‌

اس اقدام نے میڈیا کے مستقبل اور مواد کی تیاری کے میدان میں انسانوں کے مقام کے بارے میں نئے سوالات کو جنم دیا ہے۔‌

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button