اسلامی دنیاپاکستانخبریںماتمی انجمنیں اور حسینی شعائر
پورے پاکستان میں مولا علی علیہ السلام کی عزاداری اور ماتمداری

امیر المومنین امام علی علیہ السلام کے ایام شہادت کے موقع پر پورے پاکستان میں مومنین مولا علیہ السلام کی عزاداری میں مصروف ہیں۔ ہر جانب سے "یا علی مولا” کی صدا بلند ہے۔
کراچی میں مرکزی مجلس عزا امام بارگاہ شاہ کربلا میں منعقد ہوئی۔ جسے علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب فرمایا۔ جس میں انہوں نے امیر المومنین امام علی علیہ السلام کے فضائل اور مصائب بیان کئے۔ اسی طرح کراچی کے دیگر امام بارگاہوں اور مساجد میں عزاداری کا سلسلہ جاری ہے۔
اسلام آباد، ملتان، لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت پورے پاکستان میں امیر المومنین امام علی علیہ السلام کی عزاداری کا سلسلہ جاری ہے۔ علماء اور ذاکرین امیر المومنین امام علی علیہ السلام کے فضائل و مصائب بیان کر رہے ہیں اور انجمن ہائے ماتمی نوحہ خوانی اور سینہ زنی کر رہی ہے۔