مشہور فقہاء کا ماننا ہے کہ ایمان صحت کی شرط ہے قبولیت کی نہیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور پیر شب 16 رمضان المبارک 1446 ہجری کو منعقد ہوا جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے اعمال کی صحت اور قبولیت کی شرط کے سلسلہ میں فرمایا: فقہاء شیعہ کے درمیان ایمان صحت کی شرط ہے نہ کہ قبولیت کی شرط ہے۔ البتہ اگر کوئی مرنے سے پہلے مومن ہو جائے تو خدا اسے معاف کر دے گا۔ اگرچہ بعض روایات کی بنیاد پر بعض غیر مشہور فقہاء اسلام کو قبولیت کے لئے شرط سمجھتے ہیں۔ لیکن بظاہر یہ صحت کی شرط ہے جیسا کہ روایات میں بھی آیا ہے اور بعض روایات سے بھی یہی سمجھا گیا ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے ایمان کو اصول دین یعنی توحید، عدل، نبوت، امامت اور قیامت کو قبول کرنا بیان کرتے ہوئے فرمایا: مشہور فقہاء کا ماننا ہے کہ اسلام اور ایمان دونوں عمل کی صحت کے لئے شرط ہیں لیکن یہ کہنا کہ اسلام صحت کے لئے شرط ہے اور ایمان قبولیت کے لئے شرط ہے، یہ بعض غیر مشہور فقہاء کا قول ہے۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں بعد نماز مغربین منعقد ہوتا ہے۔
آپ ان علمی جلسہ کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔