اسلامی دنیاایشیاءعراقمقدس مقامات اور روضے
روضہ حضرت عباس علیہ السلام میں امام محمد تقی علیہ السلام کے سرداب مقدس کی ضریح کا کام شروع

روضہ حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے انجینئرنگ اور ٹیکنیکی عملے نے روضہ امام محمد تقی علیہ السلام کے سرداب مقدس کی تعمیر نو اور بہتری کے منصوبے کے مطابق اس ضریح میں دھاتی پرزوں کو نصب کرنا شروع کر دیا ہے۔
تفصیلی آرٹسٹک ڈیزائن کے ساتھ نئی ضریح میں 9 تحریری فریم شامل ہیں جن پر حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کا ایک فقرہ کندہ ہے۔
نیز ضریح کے بیچ میں آیت "وَفَضَّلَ اللَّهُ الْمُجَاهِدِينَ عَلَى الْقَاعِدِينَ أَجْرًا عَظِيمًا ” تحریر ہے۔
یہ منصوبہ اس سرداب مقدس کی تاریخی اور دینی اقدار کو فروغ دینے اور معزز زائرین کے لئے مناسب ماحول فراہم کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔
ان اقدامات کا مقصد ایک پرامن اور روحانی ماحول پیدا کرنا ہے جو ائمہ معصومین علیہم السلام کے مقام و مرتبہ کے شایان شان ہو۔