ایشیاءخبریںدنیاہندوستان

جلگاؤں: مکہ مسجد میں توڑپھوڑ کرنیوالےملزم کو 3؍دنوں کی پولیس تحویل میں بھیجا گیا

شہر کے زین آباد پنجاری محلے میں واقع قدیم مکہ مسجد میں تلوار لے کر زبردستی گھسنے اور توڑ پھوڑ کرنے کے معاملے میں گرفتار پروین رمیش کولی( ساکن والمک نگر ) کو پیر کے دن کورٹ میں پیش کیا گیا۔ اس دوران ملزم کو ضمانت پر رہائی مل جانے کی افواہ پھیل گئی تھی۔ جس کے سبب پیر کو جلگائوں کورٹ کے باہر بھیڑ اکٹھا ہو گئی تھی۔ کچھ دیر کیلئے یہاں  حالات کشیدہ ہو گئے تھے۔

تاہم پولیس نے بروقت اضافی فورس کی مدد لے کر صورتحال کو بگڑنے نہیں  دیا۔ یہاں  جمع بھیڑ کو منتشر کرنے کیلئے ڈی وائے ایس پی سندیپ گاوت نے خود آگے بڑھ کر ذمہ داری نبھائی اور پولیس ٹکڑی کے آگے آگے ڈنڈ ا لے کر چلتے رہے۔

 حاصل کردہ اطلاعات کے مطابق گرفتار شدہ مشتبہ ملزم پروین کولی کو بروز پیر کی دوپہر ایک بجے کورٹ میں پیش کیا جانا تھا۔ اس موقع پر کورٹ احاطے کے باہر بھیڑ جمع ہوگئی، جس کے سبب بھاری پولیس بندوبست کے درمیان کولی کی کورٹ میں پیشی عمل میں آئی۔ مقامی کورٹ نے اسے تین دنوں کی پولیس تحویل میں روانہ کئے جانے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

 اطلاع کے مطابق ملزم پروین کولی کی کورٹ میں پیشی کے وقت یہ افواہ پھیل گئیں تھی کہ مشتبہ ملزم کو کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے جس کے بعد کورٹ احاطے باہر کےبھاری بھیڑ جمع ہوگئی تھی اور حالات خراب ہونے کا اندیشہ تھا۔ بھیڑ کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے تین فساد مخالف دستے، ایک کیو آر ٹی دستے کی مدد لی۔ اطلاع ہے کہ پولیس کو یہ شک تھا پروین کولی پر حملہ ہو سکتا ہے۔

 خیال رہے کہ اتوار کی صبح 11؍ بجے مسجد میں تلوار لے کر گھسنے کا معاملہ پیش آنے کے بعد سے جلگاوں شہر کے زین آباد علاقہ سمیت شہر بھر کے عام مسلمانوں میں بے چینی پھیل گئی تھی۔ کولی کی حرکت کے خلاف مسلمانوں  نے غم و غصہ کا اظہار کیا۔ تاہم شکایت کے بعد فوری طور پر ملزم کی گرفتاری عمل میں آنے سے حالات پرامن ہیں۔ تاہم پیر کو افواہ پھیلنے سے کشیدگی کا خطرہ پیدا ہورہا تھا، لیکن پولیس کی بروقت کارروائی سےامن و امان برقرار رہا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button