ایشیاءثقافت اور فنخبریںدنیایورپ

ترک شہری کا جرمنی سے سائیکل پر حج کے سفر کا آغاز

ترکی سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ باراک اوزترک نے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جرمنی سے سائیکل پر 6 ہزار کلومیٹر طویل سفر کا آغاز کر دیا ہے۔ جدید سفری سہولیات کے باوجود بعض افراد آج بھی حج کے لیے روایتی اور مشقت طلب سفر اختیار کرتے ہیں، اور باراک اوزترک بھی انہی میں شامل ہیں۔

سبق نیوز کے مطابق، باراک اوزترک جرمنی میں مقیم ہیں اور اپنے سفر کے پہلے مرحلے میں آسٹریا پہنچیں گے۔ وہاں سے وہ سلووینیا، کروشیا، سربیا، کوسوو، شمالی مقدونیہ، یونان، ترکی، شام اور اردن کے راستے سعودی عرب داخل ہوں گے۔ انہوں نے اس دوران پیش آنے والی قانونی رکاوٹوں سے بچنے کے لیے تمام ضروری اجازت نامے حاصل کر لیے ہیں۔

باراک اوزترک نے سوشل میڈیا پر اپنے سفر کی حتمی مدت کا اعلان نہیں کیا، تاہم وہ حج کے ایام سے قبل مکہ مکرمہ پہنچنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ دو سال سے اس بابرکت سفر کا منصوبہ بنا رہے تھے، لیکن ذاتی وجوہات کی بنا پر تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ اب وہ اپنے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button