اسلامی دنیاایشیاءپاکستانخبریں

پاکستان : شہید استاد سبط جعفر زیدیؒ کا بارہواں یوم شہادت

عالمی شہرت یافتہ شاعر، سوزخوان اور ماہر تعلیم شہید استاد سید سبط جعفر زیدیؒ کی شہادت کو 12 برس بیت گئے، مگر ان کی یاد اور ان کا فن آج بھی زندہ ہے۔ 18 مارچ 2013 کو انہیں تکفیری دہشتگردوں نے گولیوں کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا تھا جب وہ تدریس کے بعد اپنے گھر جا رہے تھے۔ انہیں 12 گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی شہید ہو گئے۔

شہید استاد سبط جعفر زیدیؒ نہ صرف اردو شاعری اور سوزخوانی میں منفرد مقام رکھتے تھے بلکہ تدریسی میدان میں بھی نمایاں خدمات انجام دیں۔ وہ گورنمنٹ کالج فار مین قاسم آباد لیاقت آباد میں لیکچرار رہے اور بعد میں ترقی پا کر پرنسپل کے عہدے پر فائز ہوئے، لیکن شہادت تک انہوں نے یہ عہدہ باضابطہ طور پر نہیں سنبھالا۔

ان کی شہادت ملت جعفریہ پاکستان کے لیے ناقابل تلافی نقصان تھی۔ ان کی نماز جنازہ امروہہ گراؤنڈ انچولی سوسائٹی میں ادا کی گئی، جہاں ہزاروں افراد، علمائے کرام، ذاکرین، شعراء، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ انہیں وادی حسینؑ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

پاکستان اور دنیا بھر میں ان کے چاہنے والوں نے ان کی برسی منائی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اہل ایمان سے ان کے علوئے درجات کے لیے سورہ فاتحہ کی درخواست کی گئی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button