اسلامی دنیاخبریںعراق
ماہ رمضان کے موقع پر کربلا میں ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام کے قرآنی خدمات

ماہ رمضان کے مقدس موقع پر ثقافتی فلاحی ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام نے حسینیہ حضرت رقیہ علیہا السلام میں قرآنی اور عقائد کی کلاسز کا انعقاد کیا۔
یہ کلاسز جو نو نہالوں اور نوجوانوں سے مخصوص ہیں، اس حسینیہ میں ماہ رمضان کی بابرکت راتوں میں منعقد کی جاتی ہیں، جو کربلا میں آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی سے متعلق مراکز میں شمار ہوتا ہے۔

ان کلاسز میں تجربہ کار اور ماہر اساتذہ موجود ہوتے ہیں اور شرکت کرنے والوں کو قرآنی اصول اور مباحث عقائد کی تعلیم دیتے ہیں تاکہ اس مقدس مہینہ میں نو نہال اور نوجوان دینی اور قرآنی معارف اور تعلیمات سے آشنا ہو سکیں۔