اسلامی دنیاخبریںدنیا

اسلامو فوبیا کے سلسلہ میں جنرل سکریٹری اقوام متحدہ کا انتباہ

اسلامو فوبیا سے مقابلہ کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انتونیوں گوتریس نے دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک اور تشدد میں اضافہ سے خبردار کیا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نام ایک پیغام میں انہوں نے امتیازی پالیسیوں اور اسلامی مقامات کے خلاف حملوں خاص طور سے ماہ رمضان المبارک میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔

یہ دن جسے 2022 میں اسلامی تعاون تنظیم کی پہل پر منظور کیا گیا تھا، اس دن کو مسلمانوں سے نفرت پھیلانے کے خلاف بیداری بڑھانے اور اس کا مقابلہ کرنے کے مقصد سے منایا گیا۔

گوتریس نے انسانی حقوق کے تحفظ، تعصب اور نفرت سے لڑنے کی ضرورت پر زور دیا اور پرامن بقائے باہمی کو مضبوط بنانے کے لئے عالمی کوششوں پر تاکید کی۔‌

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button