اسلامی دنیاپاکستانخبریںدنیا

پاكستان ؛ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی یوم علی علیہ السلام پر حملوں کی دھمکی

پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان ایک بار پھر متحرک ہو گئی ہے۔ رمضان المبارک کی حرمت کو نظر انداز کرتے ہوئے، اس گروہ نے خیبرپختونخواہ میں دہشت گرد کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ اہل سنت علماء کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد اب شیعہ مسلمانوں کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک دھمکی آمیز خط گردش کر رہا ہے جس میں خیبرپختونخواہ کے معروف شیعہ علماء، بشمول مولانا عابد شاکری، ارسلان حیدر، یاور خلیلی، نذیر حسین، احسان اللہ اور ذکی حسین کو نشانہ بنانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ خط میں شیعہ برادری کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ یوم شہادت امام علی علیہ السلام کے جلوسوں سے باز رہیں، بصورت دیگر سنگین نتائج کے لیے تیار رہیں۔ مزید برآں، قصہ خوانی اور رسالدار کے علاقوں کو بھی ہدف بنانے کی دھمکی دی گئی ہے، جبکہ رمضان کے آخری جمعے کو بڑے حملے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

یہ بھی قابل ذکر ہے کہ پاراچنار کا محاصرہ چھ ماہ سے جاری ہے اور وہاں مسلسل سکیورٹی کی صورتحال تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، تاہم حکومتی اداروں کی خاموشی اور بے عملی پر شدید حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button