ایشیاءخبریںدنیاہندوستان

شیعہ حسینی فنڈ کی جانب سے ضرورت مندوں میں راشن تقسیم

لکھنو۔ آل انڈیا شیعہ حسینی فنڈ کی جانب سے ولادت امام حسن علیہ السلام کے موقع پر 112 ضرورت مند خانوادوں میں ماہ رمضان مبارک کے راشن کی تقسیم کی گئی، محمد زکی، سید حسن مہدی جھبو، ایثار الحسن، حسین ضامن نقوی، شاہد کاظم، علی حسین نے راشن کی تقسیم میں حصہ لیا۔ فی خاندان 19 کلو اناج جس میں آٹا، دالیں، شکر، نمک، سویاں، چاول اور تیل کے پیکٹ شامل تھے، تقسیم کئے گئے۔

بزرگ خواتین کو کچھ نقد رقم کرایہ کے طور پر بھی دی گئی ساتھ ہی افطار کے لئے بھی رقم ان بزرگ خواتین کو عطیہ کی گئی۔ راشن کی تقسیم سروے کے مطابق کی گئی۔‌ساتھ ہی بعد نماز مغربین امام حسن مجتبی علیہ السلام کی نذر ہوئی۔

واضح رہے کہ آل انڈیا شیعہ حسینی فنڈ لکھنو ایک سرگرم قومی اور فلاحی ادارہ ہے۔ اس ادارہ کے زیر اہتمام ہر سال امام حسین علیہ السلام کے یوم ولادت پر عام دسترخوان کا اہتمام ہوتا ہے۔‌ اسی طرح آل انڈیا جشن زینب سلام اللہ علیہا منعقد ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button