افریقہخبریںدنیا

افریقی ملک میں ہیضہ کا قہر، درجنوں انسان ہلاک

افریقی ملک ایتھوپیا میں ہیضے کی وبا شدت اختیار کر گئی، جس کے باعث 31 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ سینکڑوں مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی طبی فلاحی تنظیم ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز (MSF) نے خبردار کیا ہے کہ یہ وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور فوری اقدامات نہ کیے گئے تو مزید ہلاکتیں ہو سکتی ہیں۔ تنظیم کے عہدیداران کے مطابق، جنوبی سوڈان سے پناہ گزینوں کی آمد سے صورتحال مزید بگڑ گئی ہے، کیونکہ متاثرہ علاقوں میں طبی سہولیات ناکافی ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، ہیضے کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اور صحت عامہ کے ماہرین فوری امدادی کارروائیوں کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے اور صاف پانی کے استعمال پر زور دیا ہے تاکہ وبا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button