
واضح رد عمل میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کسی بھی فلسطینی کو غزہ سے نہیں نکالا جائے گا حالانکہ الجزیرہ کے ایک رپورٹر کا خیال ہے کہ اس موقف کو سنجیدگی سے نہیں لیا جانا چاہیے۔
امریکی صدر کے فلسطینی عوام کو غزہ کی پٹی سے بے دخل کرنے کے منصوبے کی وسیع پیمانے پر فلسطینی، عرب اور بین الاقوامی سطح پر مخالفت اور اس خطہ کے خلاف اس منصوبے کی ناکامی کے حوالے سے امریکی حکام کے غور و فکر کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے آئرلینڈ کے صدر سے ملاقات میں تاکید کی: کوئی بھی کسی کو غزہ سے ڈی پورٹ نہیں کرنا چاہتا۔
یہ بیانات ایسے وقت میں شائع کئے گئے جب ٹرمپ کے منصوبہ کو پہلے بڑے پیمانے پر عرب اور بین الاقوامی سطح پر احتجاج کی لہر کا سامنا کرنا پڑا ہے۔