اسلامی دنیاخبریںدنیاشیعہ مرجعیت

اللہ تعالی نے دوسری مخلوقات کو صرف آیت اور نشانی قرار دیا ہے جب کہ انسان کو آیت و نشانی کے علاوہ خلیفہ بھی بنایا ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور پیر شب نہم رمضان المبارک 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے انسانوں اور دیگر مخلوقات کے درمیان فرق کے سلسلہ میں فرمایا: انسان اور دیگر الہی مخلوقات میں فرق یہ ہے کہ اللہ تعالی نے دوسری مخلوقات مثلا آسمان، زمین، سورج اور چاند کو آیت اور نشانیاں قرار دی ہیں لیکن انسان کو آیت و نشانی کے علاوہ خلیفہ بھی مقرر کیا.

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے مزید فرمایا: کبھی ان انسانوں میں جنہیں خدا کا خلیفہ بنایا گیا ہے کوئی جناب ابوذر کی طرح ظاہر ہوتا ہے اور کوئی منافق نظر آتا ہے۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں  بعد نماز مغربین منعقد ہوتا ہے‌۔

آپ ان علمی جلسہ کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button