
سال 2024 میں کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز کی ایک رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ میں مسلمانوں اور عربوں کے خلاف امتیازی سلوک اور حملوں کی شکایت کی تعداد ایک نئے ریکارڈ تک پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال کے مقابلہ میں 7.4 فیصد اضافہ کے ساتھ شکایات کی کل تعداد 8658 تک پہنچ گئی۔
رپورٹ میں کام کی جگہ پر امتیازی سلوک، امیگریشن کے مسائل، تعلیم اور نفرت انگیز جرائم میں اضافہ کی اطلاع دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ غزہ کی جنگ جو اسلامو فوبیا، عرب اور یہودی مخالف تعصبات میں اضافہ کا باعث بنی ہے، کو نفرت کی اس لہر کی اصل وجہ قرار دیا گیا ہے۔