اسلامی دنیاایشیاءپاکستانخبریں

بلوچستان: جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کا حملہ، متعدد جاں بحق، سینکڑوں اغواء

پاکستان میں دہشت کی ایک اور لرزہ خیز واردات، جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کا حملہ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر بولان کے علاقے میں دہشتگردوں کا حملہ، ٹرین کو جلا کر 100 سے زائد مسافروں کو اغواء کر لیا گیا۔ مسلح حملہ آوروں نے چلتی ہوئی ٹرین پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ گولیوں کی گھن گرج سے ریل کی پٹڑیاں لرز اٹھیں جبکہ حملہ آوروں نے ٹرین کے انجن اور بوگیوں کو نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق اس افسوسناک واقعہ میں ٹرین کے بہادر ڈرائیور امجد یاسین جاں بحق ہوگئے، جو آخری لمحے تک انجن کو کنٹرول میں رکھنے کی کوشش کرتے رہے۔ حملے کے دوران ایک زوردار دھماکہ بھی ہوا، جس نے کئی بوگیوں کو تباہ کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق دہشتگردوں نے ٹرین اور مسافروں کو یرغمال بنا لیا ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز علاقے کی جانب روانہ ہو چکی ہیں۔

یہ حملہ ایک خوفناک یاد دہانی ہے کہ ملک میں دہشتگردی کے خطرات ابھی تک منڈلا رہے ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button