پاراچنار کی ابتر صورتحال، مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی اسد قیصر سے ملاقات

پاراچنار میں جنم لیتے بدترین انسانی المیہ ،راستوں کی بندش سے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی، تیزی سے بڑھتی غربت اور بنیادی صروی اشیاء کے فقدان پر صوبائی اور وفاقی حکومت کی بے حسی اور مناسب اقدام نہ کرنے پر سیاسی روابط کے ذریعے مسائل کے حل کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وفد کی خیبر پختون خواہ سے تعلق رکھنے والے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور ایم این اے اسد قیصر سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
وفد کی قیادت وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے کی جبکہ مرکزی سکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی بھی ہمراہ تھے۔ مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے پاراچنار کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے راہنما سے صوبائی حکومت کو اپنی ذمہ داری ادا کرنے اور مسائل کے فوری حل کے لئے راستوں کو کھولنے پر زور دیا۔ اس موقع پر کرم سے ممبر قومی اسمبلی اور مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر انجنئیر حمید حسین نے بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
مرکزی جنرل سکریٹری سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے پاراچنار کی ضرورت حال کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان میں پارہ چنار کا محاصرہ وطن کے تمام مراکز قوت کی آنکھیں کھول دینے کے لئے کافی ہے اور اگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اتنا مختصر روٹ نہیں کھلوا سکتے تو وہ ملک میں امن و امان کیسے قائم کر سکتے ہیں۔
آخر میں محترم اسد قیصر نے یقین دہانی کروائی کہ وہ اس صورت حال میں بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ یاد رہے کہ مجلس وحدت کے وفود کا پاراچنار کے اکابر کی ہم آہنگی سے بلا تفریق تمام سیاسی و انتظامی اداروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ چئیرمین مجلس وحدت نے سینیٹ کے خصوصی اجلاس میں تمام مراکز قوت کو جھنجھوڑا اور اپنی ذمہ داری کی ادائیگی پر توجہ دلائی ہے