افریقہخبریںدنیا

مشرقی افریقہ میں 40؍ فیصد زمین بنجر، اناج کیلئے صرف 20؍ فیصد زمین زرخیز ہے: رپورٹ

ایک نئی رپورٹ کے مطابق مشرقی افریقہ کی 40؍فیصد سے زائد زمینیں بنجر ہو چکی ہیں، جہاں موسمی تبدیلی اور مٹی کا کٹاؤ پہلے سے ہی غذائی قلت کے شکار خطے میں زراعت اور خوراک کی پیداوار کیلئے بڑا خطرہ بن چکے ہیں۔ ’’سوائل اٹلس کینیا ایڈیشن‘‘ کے مطابق کینیا میں صورتحال مزید خراب ہے، جہاں صرف پانچواں حصہ کاشت کے قابل زمین پر مشتمل ہے۔

اس رپورٹ میں مشرقی افریقہ میں اس مسئلے کو ایک خاموش بحران قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہےکہ ’’مٹی کا انحطاط (soil degradation) ایک عالمی بحران ہے جو غذائی تحفظ، روزگار اور ماحولیاتی نظام کی صحت کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ مشرقی افریقہ میں یہ صورتحال مزید تشویشناک ہے، جہاں 40؍ فیصد سے زیادہ زمینیں بنجر ہوچکی ہیں، جو خطے کی زرعی بنیاد اور استحکام کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔ ‘‘

کچھ جگہوں پر جیسے کہ کینیا میں صورتحال مزید خراب ہو چکی ہے۔ فصلوں کیلئے مختص زمین ہر سال اوسطاً 26؍ ٹن مٹی فی ہیکٹر پانی کے باعث کٹاؤ (erosion) کی وجہ سے کھو دیتی ہے جبکہ کچھ علاقوں میں یہ نقصان 90؍ٹن سے تجاوز کر چکا ہے۔ نیروبی میں ’’سوائل اٹلس کینیا ایڈیشن‘‘ کے اجراء کے موقع پر ہائنرش بُل فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر جوآخِم پال نے کہا کہ کینیا میں 40؍ فیصد آبپاشی شدہ زمین کو مٹی میں نمک کی زیادتی (salinisation) کا سامنا ہے جو خوراک کی پیداوار اور پائیداری کیلئے خطرہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’مٹی زندگی کی بنیاد ہے لیکن یہ سب سے زیادہ نظر اندازکئے جانے والے اور کم اہمیت دیئے جانے والے وسائل میں سے ایک ہے۔ اس کی صحت ہماری خوراک، پانی اور ہوا کو متاثر کرتی ہے۔ مٹی کا تحفظ صرف زراعت کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ ماحولیاتی نظام، غذائی تحفظ اور موسمی استحکام کیلئے ضروری ہے، خاص طور پر افریقہ میں۔ ‘‘

مٹی کے بنجر ہونے کی وجوہات

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ضرورت سے زیادہ چرائی (overgrazing) خاص طور پر خشک علاقوں میں، اس مسئلے کو مزید بڑھا دیتی ہے کیونکہ یہ مٹی کو تحفظ فراہم کرنے والی نباتات کو ختم کر دیتی ہے۔ جب یہ سبزہ ختم ہو جاتا ہے تو مٹی زیادہ کٹاؤ اور سخت ہوجاتی ہے جس سے اس کی پانی جذب کرنے اور نباتات کو سہارا دینے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے۔ موسمی تبدیلیاں بھی ان مسائل کو بڑھا رہی ہیں کیونکہ شدید بارش کی وجہ سے مٹی کا کٹاؤ زیادہ تیزی سے ہوتا ہے۔

مٹی کی بحالی کے اقدامات

ان چیلنجوں کے باوجود مٹی کی بحران کو روکنے کیلئے مختلف اقدامات کئےجا رہے ہیں۔ حکومتیں، مقامی کمیونٹیز اور بین الاقوامی تنظیمیں مٹی کی بحالی اور زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے پائیدار طریقے فروغ دے رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button